نئی دہلی، 12جولائی (یو این آئی)سپریم کورٹ نے سکھوں پر بنائے جانے والے لطیفوں پر پابندی لگانے کے لئے سکھ تنظیموں سے ایک میکنزم ڈیولپ کرنے کے لئے کہا ہے۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ڈی وی چندر چوڑ کی بنچ نے دہلی کی وکیل ہریندر چودھری
کی عرضی کی سماعت کے دوران آج سکھ تنظیموں سے کہا کہ وہ ایسا میکنزم ڈیولپ کریں جس سے سکھوں پر بننے والے لطیفوں پرروک لگائی جاسکے۔
عدالت نے دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی فیادت میں تمام تنظیموں کو میکنزم ڈیولپ کرنے کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا ہے